Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی تاریخ کا پہلانابیناجج

لاہور.... سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سے یوسف سلیم کوملکی تاریخ کے پہلے نابینا جج بن گئے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے خصوصی تربیت کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ ہزاروں امیدواروں کے درمیان سول جج کا تحریری امتحان پاس کرنے والے یوسف سلیم کے خواب کو سپریم کورٹ کے از خود نوٹس نے حقیقت میں بدل ڈالا۔سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے تحریری امتحان پاس کرنے والے نابینا امیدوار یوسف سلیم کو انٹرویو میں پاس کرتے ہوئے سول جج کے طور پر تعینات کرنے کی منظور ی دے دی۔ یوسف سلیم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔یوسف سلیم کی جسمانی ضروریات کے پیش نظر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں خصوصی ٹرینرز اورتربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سلیم یوسف نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرلی تھی تاہم انٹرویو میں فیل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی طالبات نے فارمولا ریسنگ کاربنالی

شیئر: