خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے برکینا فاسوکے صدر کیپٹن ابراہیم ٹراوری کو یوم جمہوریت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے برکینا فاسو کے صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے صدر کیپٹن ابراہیم ٹراوری کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لئے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اوربرکینا فاسو کے لئے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔