Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں متعین ازبک سفیر اولوغ بیگ نے چارج سنبھال لیا

ریاض.... حکومت ازبکستان کی جانب سے اولوغ بیگ مقصوداوف کو سعودی عرب کےلئے سفیر مقرر کر دیا گیا ۔ اولوغ بیگ نے نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی اور ازبک حکومت کی جانب سے اپنی سفارتی تعیناتی کی دستاویزات وزیر خارجہ کو دیں ۔ اولوغ بیگ اس سے قبل جدہ میں بطور قونصل جنرل کے خدمات انجام دے چکے ہیں وہ ایک متحرک اور فعال شخصیت کے حامل ہیں ۔ مصر سے فارغ التحصیل اولوغ بیگ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغا ز ازبکستان کی وزارت خارجہ سے کیا. بعدازاں وہ کافی عرصہ تک امریکہ میں سفارتی خدمات انجام دیتے رہے ۔ جس کے بعد انہیں جدہ میں قونصل جنرل کے طور پر متعین کیا گیا جہاں انہوں نے مثالی خدمات انجام دیں جس پر اولوغ بیگ کو سعودی عرب کےلئے سفیر متعین کر دیا گیا ۔ اولوغ بیگ نے قونصل جنرل کے زمانے میں سعودی عرب اور ازبکستان کے باہمی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ سیاحت و تجارت کی ترقی کےلئے بھی مثالی خدمات انجام دیں ۔ 
 
 

شیئر: