Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر پختونخوا میں منظور آفریدی نگراں وزیر اعلی ہونگے

پشاور... خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے لئے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لئے ہونے والی ملاقات نتیجہ خیزثابت ہوئی ۔حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جے یوآئی (ف) کے تجویزکردہ نام فائنل کرلیا۔باقاعدہ طور پر اعلان آج کیاجائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی منظوری د ے چکے ہیں۔منظور آفریدی تحریک انصاف کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔منظور آفریدی کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے اوروہ معروف کمپنی کے مالک ہیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے؟

شیئر: