Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ واچ اسکینڈل بلا وجہ کا تنازع تھا، رمیز راجہ


لارڈز:سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈبلن ٹیسٹ کے دوران آئرلینڈ کے کھلاڑی بھی اسمارٹ واچ پہنے گراونڈ میں موجود تھے۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کوسرخیوں کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے پاکستانی ٹیم کو خواہ مخواہ اس تنازع میں گھسیٹا گیا ہے۔ عام تاثریہی ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی سے خائف انگلش میڈیا نے پاکستانی کرکٹرز کے خلاف اسمارٹ واچ اسکینڈل تراشنے کی کوشش کی۔اسے شاید پاک ٹیم کی اچھی کارکردگی ہضم نہیں ہورہی۔ بر طانوی اخبارات میں پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بجائے اس معاملے کو زیادہ اچھالنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید بھی لارڈز میں ہیں لیکن حسب روایت پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے اس الزام کا بھرپور جواب نہیں دیا اور اس بارے میں میڈیا کو اعتماد میں لینے سے گریز کیا گیا۔

شیئر: