Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنی لیون نے اپنی ایپ جاری کر دی

ممبئی ..... بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنا موبائل ایپ جاری کردیا۔ انکا کہناہے کہ یہ ایپ میرے مداحوں کو سچی اور صحیح خبروں سے آگاہ رکھے گا تاہم میڈیا ہر صورت میں میرے بارے میں افواہیں اڑاتا ہی رہیگا لیکن اس ایپ کے ذریعے میں اطلاعات کو ”چھان “ لوں گی اور پھروہی اطلاعات عوام تک پہنچے گی جو حقیقت ہوگی۔ ان سے سوال کیاگیا کہ آپ کے پاس جو موبائل ایپ ہے وہ اور کس اداکارہ کے پاس ہونا چاہئے۔ سنی لیون نے کہاکہ سونم کپور کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا ایپ جاری کرے کیونکہ وہ مختلف ملکوں کاسفر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکاروں کی مصروفیات سے آگاہ رہتی ہوں۔ سنی کا کہناہے کہ رنویر سنگھ بڑا دلچسپ شخص ہے ۔ تھوڑا پاگل ہے اور تھوڑی مستی بھی کرتا ہے ۔ اسے فیشن کا بھی علم ہے او راسی لئے وہ دوسروں سے ہٹ کر لباس پہنتا ہے۔ سنی لیون ہندوستان کی پہلی اداکارہ ہیں جن کے پاس اپنا ایپ ہے۔ انہوں نے نیویارک میں قائم کمپنی سے اسے تیار کرایا ہے جو اب تک ہالی وڈ کے 35اداکاروں کیلئے ایپلی کیشن تیار کرچکی ہے۔اداکاروں کی زندگیوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری چھوٹی سی خول میں بند زندگی ہے۔ اسلئے سوشل میڈیا ہمارے مداحوں کی تعداد بڑھانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایک اور کتاب لکھیں گی تو سنی لیون نے کہا کہ اس وقت تو میرے پاس وقت نہیں ،ہوسکتا ہے کہ آئندہ میں کوئی کتاب لکھوں۔ اس وقت تو میں جو کچھ کررہی ہوں اس سے مطمئن اور خوش ہوں۔ اس وقت ہدایتکار راجیو والیہ کی فلم ”تیرا انتظار“ میں کام کررہی ہوں۔ ارباز خان میرے ہیرو ہیں اور میں ابھی اس سلسلے میں مصروف ہوں۔

شیئر: