Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نپاہ وائرس کا خطرہ ، ہماچل پردیش میں ہائی الرٹ

شملہ ۔۔۔۔جنوبی ہندکی ریاست کیرالا میں ابتک 12افراد نپاہ وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔نپاہ وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ہماچل پردیش میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ ہماچل پردیش میں مبینہ طور پر اس مہلک وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے اس وائرس کے حوالے سے کوئی بیداری مہم نہیں چلائی گئی ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ محکمہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں اس وائرس کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ ہماچل پردیش میں ڈاکٹروں کو اس وائرس سے نمٹنے کیلئے مستعد اور تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ہیلتھ و فیملی ویلفیئر کی مرکزی وزارت نے اس وائرس سے متعلق عوام اور شعبہ صحت کے اہلکاروں کو آگاہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ: سڑک حادثے میں10افرادہلاک

شیئر: