نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح
اسلام آباد... اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی وی کے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح کردیا ۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ کی آزمائشی نشریات کا آغاز ہوگیا۔پی ٹی وی پارلیمنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو پارلیمانی نظام سے آگاہی دینی ہے۔ منتخب ایوان کی کارروائی ہر پاکستانی دیکھے پارلیمنٹ چینل عوامی آرا کا ذریعہ بنے گا ۔ پارلیمنٹ کے دروازے سب کے لئے کھول دئےے ۔ 200سے زائد وفود کو پارلیمنٹ کی کارروائی دکھائی۔یونیورسٹیز کالجز اور اسکولوں کے بچے شامل ہیں ۔اس موقع پروزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے چینل سے پارلیمنٹ کی کارروائی پورے ملک میں جائے گی جس سے عوام اپنے منتخب نمائندوں کی کارکردگی سے آگاہ ہوں گے۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں اور عوام رابطہ بھی جوڑے گا۔ قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی سے عوام باخبر رہ سکیں گے ۔