Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس‎

   کوئی بھی کچا پھل مثلاََآم وغیرہ  پکانا ہو تو  اسے کاغذ کے بیگ میں ایک سیب کے ساتھ رات بھر کے لئے رکھ دیں۔ سیب سے خارج ہونے والی ایتھلن گیسن کچے پھل کو ایک رات میں پکادے گی۔ 
    اگر ابلے ہوئے چاول بچ جائیں توا ن سے مزید ارڈش تیار کرنے کے لئے تھوڑی سی پسی ہوئی دار چینی ، مکھن، چینی اور دودھ ڈال کر پڈنگ بنالیں یا پھر پھینٹے ہوئے انڈوں ، سویاسوس ، ہری پیاز اور حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کریں جھٹ پٹ مزید ار فرائیڈ تیار ہو جائیں گے۔ 
  خالص شہد قدرت کا ایسا عطیہ ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا ۔ اگر آپ کو شہد کی رنگت کچھ دھندلی سی یا بدلی محسوس ہوتو اسے تیس سکینڈ کے لئے مائیکروویوان میں گرم کریں وہ پھر سے شفاف ہوجائے گا۔ 
سوپ میں اگر نمک زیادہ ہوجائے تو اس میں کچے آلو یا سیب کا ٹکڑا ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ، نمک کا اثر خاصا کم ہوجائے گا۔ بعد میں وہ ٹکڑا سوپ سے نکال دیں اس کے علاوہ اگر ایک کھانے کا چمچ چینی بھی سوپ میں ڈال کر پکالیں تو نمک کی کڑواہٹ دور ہو جاتی ہے ۔ 
سوپ بناتے وقت اگر پین میں برف کی چند ڈلیاں ڈال دیں تو تمام چکنائی اکٹھی ہوکر سوپ کے اوپر آجائے گی اور اس طرح آپ بہ آسانی چمچ سے تمام چکنائی باہر نکال سکیں گی ۔ 
جب بھی یخنی بنانا ہو ہمیشہ زیادہ مقدار میں بنائیں اور چھوٹے بڑے پاسٹک کے بیگز    میں ڈال کر فریز کرلیں پھر جب کبھی سوپ یا سبزی بنانی ہوتو حسب ضرورت بیگ فریز سے نکالیں اور استعمال کریں۔ 

شیئر: