Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد چھیڑخانی قانون پر عملدرآمد جلد شروع

ریاض۔۔۔۔وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے واضح کیا ہے کہ چند روز کے اندر اندر انسداد چھیڑخانی قانون پر عملدرآمد شروع کردیا جائیگا۔چھیڑخانی سعودی قانون اور اسلامی شریعت کے بموجب جرم ہے۔ سعودی جج ، چھیڑخانی کرنیوالے کو اپنی صوابدید کے مطابق سزا سنائیں گے۔ اس قانون پر عملدرآمد کا خواتین کی ڈرائیونگ سے کوئی تعلق نہیں ۔ الترکی نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ 18برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں اور معذوروں کو نئے قانون میں تحفظ دیا گیا ہے۔ سرکاری و نجی اداروں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ چھیڑخانی کے سدباب کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -حزب اللہ کو ہتھیار رکھنے پر مغرب کا موقف

شیئر: