Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی شریف میں اذان دینے کیلئے 17موذن تعینات

یکم جون2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبارمکہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭60دن بعد کوئی بھی سرکاری ادارہ مالیاتی معاملات میں کاغذ استعمال کرنے کا مجاز نہیں رہے گا، ایوان شاہی
    ٭مأرب میں ریجنل ایئر پورٹ قائم ہوگا، یمن میں سعودی سفیر کا اعلان۔
    ٭ثانوی اسکولوں میں نئے نظام کا اجراء مرحلہ وار ہوگا،3سالہ منصوبہ تیار۔
    ٭ادارہ تفریحات نے ٹکٹ فروخت کرنے اور نظام کی پابندی نہ کرنیوالوں پر جرمانوں کا مشترکہ نظام تیار کرلیا۔
    ٭سرکاری اور نجی اداروں کو چھیڑ خانی روکنے والی تدابیر اپنانے کا پابند بنا دیا گیا۔
    ٭جدہ میں انسانی خدمات کا عظیم الشان مرکز ایک برس میں مکمل کرلیا جائیگا، شہزادہ خالد بن سلطان
    ٭سعودی جامعات اور تکنیکی تربیت کے انسٹیٹیوٹس میں امسال 337ہزار ثانوی پاس طلبہ کو داخلے ملیں گے۔
    ٭تبوک میں معتمرین کے ساتھ ٹرانسپورٹ دفاتر بند کردیئے، غیر قانونی تھے۔
    ٭سعودی اور نائیجر کے وزرائے داخلہ کی ملاقات، حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال
   ٭12گھنٹے کے دوران 170ہزار داخلی عازمین نے اندراج کرایا۔
مزید پڑھیں:- -- - - -یمنی علاقے المکلا میں دل کے آپریشن

شیئر: