Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے نگراں وزیر اعلی نے حلف اٹھا لیا

  کراچی ...سندھ کے نگراں وزیر اعلی فضل الرحمن نے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ گورنر محمد زبیر نے ہفتے کو گورنر ہاوس میں حلف لیا۔تقریب میں سبکدوش وزیراعلی مرادعلی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، بیورو کریٹس، دیگر وزرا اور بزنس کمیونٹی کے افراد شریک تھے۔ دریں اثناء میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ پرہوں گے۔اولین ترجیح میں شفاف الیکشن کرانا ہے۔، کوشش کریں گے پرامن ماحول میں الیکشن ہوں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیراعظم کا پہلا حکم
 

شیئر: