Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار

اسلام آباد ... بیروزگاری اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عوام اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جو آئندہ چند ہفتوں کے اندر قوم کو بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس پلان دے گی۔ انسٹی ٹیوٹ آف اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے ایک سروے شائع کیا ہے جس کے مطابق 2013 ءمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 40 فیصد نے لوڈ شیڈنگ کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا جبکہ 22 فصد افراد نے بے روزگاری کو ملک کا دوسرا بڑا اہم ایشو قرار دیا تھا۔ تازہ ترین سروے میں بتایا گیا ہے کہ 2013 ءسے 2017 ءکے درمیان بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی اکثریت نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔ حیران کن طور پر سروے میں عوام نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کو دوبارہ بڑا مسئلہ قرار نہیں دیا بلکہ اس کے مقابلے میں کرپشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تاہم ان کی نظر میں کرپشن بھی زیادہ بڑا مسئلہ نہیں۔
مزید پڑھیں:فی کس آمدنی میں 33فیصد اضافہ
 

شیئر: