Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزایشیا کپ، پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کےخلاف کھیلے گی

  کوالالمپور :ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملائیشیا میں شروع ہورہاہے۔پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔10 جون تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان ملائیشیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، ہند ، پاکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ایونٹ کے ابتدائی روز 3میچز کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو ہند کا چیلنج درپیش ہو گا۔ دوسرا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ویمن ٹیم اپنا دوسرا میچ 4 جون کو بنگلہ دیش ، تیسرا میچ 6 جون کو سری لنکا، چوتھا میچ 7 جون کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ9 جون کو روایتی حریف ہندکے خلاف کھیلے گی۔ 

شیئر: