Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے بڑا صوتی نظام مسجد الحرام میں

مکہ مکرمہ .... پوری دنیا میں سب سے بڑا دیو ہیکل صوتی نظام مسجد الحرام ، اسکے دالانوں اور صحنوں میں نصب ہے۔ یہاں حرم شریف کے صحنوں، دالانوں، منزلوں،آس پاس کی سڑکوں اور صحنوں سے متصل ہوٹلوں میں 47سے زیادہ اسپیکرز نصب ہیں۔انجینیئر عبدالعزیز السبیحی کا کہناہے کہ صوتی نظام کو موثر اور صاف شفاف رکھنے کیلئے 24گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔ شاذو نادر ہی اس میں کبھی کوئی خرابی ریکارڈ پر آتی ہے۔ 74سے زیادہ انجینیئر ، نگراں ، ٹیکنیشن اور معاون خدمت پر مامور ہیں۔
 

شیئر: