پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کی رات سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی، مصری اور ترک ہم منصب کو خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو آگے بڑھانے سے متعلق پاکستان کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔‘