Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس: پراسرار قوی الجثہ جانور کا ڈھانچہ 20لاکھ ڈالر میں نیلام

 پیرس.....  یہاں ایک 30فٹ لمبے زمانہ قدیم سے تعلق رکھنے والے پراسرار جانور کے ڈھانچے کی نیلامی ہوگئی ہے اور  30فٹ لمبا یہ ڈھانچہ 20لاکھ ڈالر میں کسی نے خرید لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک واضح طور پر اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا کہ یہ کس جانور کا ڈھانچہ ہے مگر عام اندازہ یہ ہے کہ یہ ڈائنا سور سے ملتا جلتا کسی جانور کا ڈھانچہ ہے۔ یہ ڈھانچہ 2013ء میں مغربی امریکہ میں کھدائی کے دوران برآمد ہونے  والے متعدد نامعلوم جانوروں کے ڈھانچوں کیساتھ ملا ہے۔ 2016ء میں یورپی ماہرین اور سائنسدانوں نے مل کر اسے جب جوڑ کر دیکھا تو انہیں اندازہ  ہوا کہ یہ کوئی غیر معمولی اور منفرد قسم کے جانور کا ڈھانچہ ہے۔ اب تک جتنے اقسام کے ڈائنا سور  قسم کے جانور کے  ڈھانچے دنیامیں دیکھے گئے ہیں اگران سے موازنہ کیا  جائے تو وہ اس سے مختلف اور انوکھے ہیں جن میں دانت اور ہڈیاں بطور خاص ایک نئے انداز کی ہیں۔ عجیب الخلقت  جانور کا ڈھانچہ  چونکہ بہت بڑا تھا اسلئے اسکی نیلامی کا انتظام پیرس  کے مشہور ایفل ٹاور کے گراؤنڈفلور پر کیا گیا۔جس علاقے سے یہ عجیب و غریب جانوروں کے ملبے کا ڈھیر ملا تھا وہ آثار قدیمہ کی تاریخ میں موریسن فارمیشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ زمانہ قدیم  کا یہ ڈھانچہ 30فٹ لمبا اور 90فٹ اونچا ہے۔  جسمانی ساخت بھی اس زمانے کے دوسرے جانوروں سے جدا ہے۔ اب تک اتنا معلوم ہوسکا ہے کہ اس ڈھانچے کو خریدنے والا کوئی فرانسیسی شہری ہے۔ جس نے نیلامی سے قبل موقع پر موجو د افراد سے بات چیت میں کہا تھا کہ  اگر یہ ڈھانچہ مجھے ملا اور میری بولی کامیاب رہی تو میں اسے عوام کو عطیہ کردونگا۔ یا کسی میوزم کو دیدوں گا تاکہ عوام اس سے استفادہ کرسکیں۔ واضح ہو کہ اس ڈھانچے کی نیلامی پر سائنسدانوں کی امریکی تنظیم نے اعتراضات بھی کئے او راس پر حق ملکیت کو غیر واضح قرار دیا۔
مزید پڑھیں:- - -سفید فا م مور نے ساتھی کی تلاش میں باغات پر یلغار کردی

شیئر: