Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف گلف اسٹیل کے مالک تھے‘ نیب پراسیکیوٹر

اسلام آباد:  قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گلف اسٹیل مل کے اصل مالک نواز شریف تھے۔ اسلام آباد کی نیب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز اپنے ذرائع آمدن ثابت نہیں کر سکے جبکہ مریم کی جانب سے حقائق بھی چھپائے گئے۔ پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے تفتیشی ایجنسی کو مقدمے میں گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ لندن فلیٹس 1993ء سے ان ہی کی ملکیت ہیں اور اس وقت سے یہ وہاں رہ بھی رہے ہیں۔سردار مظفر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ قطر سے آنے والا خط بھی غلط ثابت ہوا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق قطری خاندان کے ساتھ 12 ملین کی سرمایہ کاریکی گئی۔ بیئرر شیئرز کبھی بھ قطری خاندان کے پاس نہیں رہے۔
 

شیئر: