Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں آپریشن رد الفساد ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے کاہان میں آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے کامیاب کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ باردو بر آمد کرلیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شیرانی میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کاہان میں ایف سی نے دہشت گردوں کے کیمپ پر کارروائی کی ، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد ہوا۔ مشین گنیں، بندوقیں، گولیاں اور 24 ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔ ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شیرانی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا۔ دہشت گردوں کے کمپاونڈ سے 18 بارودی سرنگیں،2 ہزارکلو گرام بارودی مواد میں استعمال ہونیوالی نائٹروفس کھاد، 15 فیوز اور 10 ڈیٹونیٹرز بر آمد ہوئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دریں اثناءپنجاب سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت 30مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

شیئر: