Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارچ کے دوران 42.7ارب ریال توازن تجارت

جمعرات 7 جون 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”المدینہ “ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے زامبیا کے صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں پرتبادلہ خیال
٭ ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والی لڑکیوں کو ٹھہرانے کیلئے 7اصلاح خانے تیار
٭ سعود عرب اور متحدہ عرب امارات نے تکمیل باہم کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا، 44منصوبوں پر عملدرآمد کا اعلان
٭ سعودی ، اماراتی رابطہ کونسل نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی زیر صدارت اجلاس کیا
٭ مارچ کے دوران 42.7ارب ریال توازن تجارت
٭ ایران کو کسی بھی قیمت پر یورینیئم کی افزودگی کی اجازت نہیں دینگے، امریکہ کا ایرانی رہنما کو انتباہ
٭ سعودی انشورنس کمپنیوں نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران انشورنس کرانے والے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو450ملین ریال کے معاوضے دیئے
٭ محکمہ زکوة و آمدنی نے 70لاکھ ریال سماجی کفالت نظام میں شامل افراد میں تقسیم کئے۔
٭ شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے
٭ پیٹرول میں بارش کا پانی ملنے سے متعلق صارفین نے 890شکایات درج کرائیں، وزارت تجارت
٭ جدہ کورنیش پر خواتین کا لباس پہننے والے 7مردوں کو گرفتار کرلیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: