Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرز کی لاپروائی، خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا‎

ڈیرہ غازی خان:  طبی عملے کی لاپروائی کے باعث ڈیرہ غازی خان میں ایک خاتون نے اسپتال کے باہر سڑک ہی پر بچے کو جنم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی مبینہ طور پر بے حسی کے باعث نواحی علاقے شیرو کی رہائشی خاتون تسنیم نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ خاتون کے سسر داد کمال نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اسپتال پہنچ چکے تھے تاکہ ڈاکٹروں کمی کا بہانہ بناتے ہوئے بستر فراہم کیا اور نہ ہی وقت دیا اور طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے بچے کی پیدائش اسپتال سے باہر سڑک پر ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیچنگ اسپتال کے قائمقام ایم ایس نے وضاحت کی ہے کہ خاتون نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب اسے الٹرا ساؤنڈ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تاہم انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
 

شیئر: