Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ دنیا کی اعلیٰ ترین 400یونیورسٹیز میں شامل

پاکستان انسٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز پہلی بار کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2019ءمیں دنیا کی اعلیٰ ترین 400 یونیورسٹیز میںآگئی ہے ۔ کیو ایس دنیا بھر میں معتمد رینکنگ سسٹم ہے۔اس نے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ ایم آئی ٹی سٹینلورڈ اور ہاورڈ سب سے اوپر ہیں ۔ کیو ایس ورلڈ رینکنگ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ۔ 
کیو ایس کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز پاکستان کی مشہور یونیورسٹی ہے۔ جس میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔ پاکستان میں دیگر یونیورسٹیز کے مقابلہ میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ میں تجرباتی اور کمپیوٹر کی بہترین سہولیات ہیں۔ تحقیقی معیار بین الاقوامی معیار کے برابر ہے۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میںداخلہ کا معیار سخت مقابلہ کے بعد ہوتا ہے ۔ جون 2016ءمیں پی ایس پروگرام کی 120 نشستوں کے لئے 12247 امیدواروں نے مقابلہ کا امتحان دیا اور 7573 امیدواروں نے ایم ایس پروگرام اور فیلو شپ کی 200 نشستوں کے لئے مقابلہ کا امتحان دیا۔ طبعی سائنسز انجینئرنگ اور میڈیسن کے شعبوں میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں 145 اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ ہیں ۔ ان میں سے 100 اساتذہ نے امریکا ، کینیڈا، برطانیہ ، جرمنی ،فرانس، چین ، جاپان، کوریا، آسٹریا اور آسٹریلیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ اس یونیورسٹی سے 200 سکالرز پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔ اساتذہ میں 3 ستارہ امتیاز، 3 تمغہ امتیاز، 6 پرائید آف پرفارمنس، ایک پریذیڈنٹ میڈل فار ٹیکنالوجی ، ایک اعزاز کمال ، 3 اعزاز فضیلت اور 12 بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے حامل ہیں۔ 
پاکستان کی چند ہی یونیورسٹیاں ہیں جو اس طرح کی رینکنگ میں آتی ہیں۔ ملک میں یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو فروغ دینا ہوگا صرف اسی طرح قابل طلباءنکل سکیں گے اور یوں یونیورسٹیوں کو بھی قبولیت عام کا درجہ حاصل ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: