Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے عسکری ایٹمی ٹھکانوں کی سخت نگرانی ضروری ہے، سعودی عرب

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے فوجی ایٹمی ٹھکانوں کی تلاشی اور نگرانی کیلئے سخت طریقہ کار مقرر کیا جائے۔ آسٹریا میں سعودی عرب کے ناظم الامور نبیل العشری نے ویانا میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی گورنرز کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے مطالبات پیش کئے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایران غیر اعلانیہ ایٹمی سرگرمیوں کیلئے فوجی ٹھکانے استعمال کرسکتا ہے جس سے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچے گا۔ سعودی سفیر نے اجلاس کے دوران مملکت پر لگائے جانے والے ایرانی سفیر کے الزامات کو مسترد کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ورلڈ فٹبال کپ پر 3سعودی ڈاک ٹکٹوں کا اجراء

شیئر: