Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتر پردیش میں امن وا مان کی صورتحال انتہائی ابتر، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی ) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش حکومت کے قانون و انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے گورکھپور کے بی آرڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل کے بھائی کاشف جمیل پر قاتلانہ حملہ اور الہ آباد میں وکیل روی تیواری کے قتل کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست میں بڑھتے ہوئے جنگل راج کا نتیجہ ہے۔ مایاوتی نے بیان جاری کرکیقاتلانہ جرائم کا ارتکاب کرنیوالے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کی ناکامی اور ان کے وزراء کے بلند و بانگ دعوے اور تلخیوں کا نتیجہ ہے کہ یوپی میں ہرطرف امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی اور ان کے وزراء کی سخت کارروائیاں اور انتباہی پیغامات بھی بے سود نظر آرہے ہیں۔حکومت کو عوام کے تحفظ کیلئے جلد ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -تاج محل کا نام بدل کر ’’رام محل ‘‘رکھ دینا چاہئے، بی جے پی رکن اسمبلی

شیئر: