Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی

 
کراچی:  عدالت عالیہ سندھ میں واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ریٹائرڈ) امیر ہانی مسلم نے کراچی میں عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر کمیشن کی سماعت کے دوران جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ واٹر بورڈ کے ایم ڈی ٹھیک ہیں تاہم ادارہ تباہ ہے۔ سارا عملہ بگڑا ہوا ہے۔ اہوں نے کہا کہ یہاں تمام ادارے سیاسی ہو چکے ہیں جب تک محکموں کو غیر سیاسی نہیں کریں گے کام نہیں چلے گا۔سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے شکوہ کیا کہ کے الیکٹرک والے کئی مقامات سے سڑک کھود دیتے ہیں جس پر واٹر کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ کوئی بھی خلاف قانون کام کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں، کسی کو بھی متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر کسی سڑک کو کھودنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
 

شیئر: