Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے کی نجکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پیوش گوئل

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کی شہ رگ کہلانے والی ریل کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان مرکزی ریلوے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ریلوے کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ گوئل نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں ہوگا۔ پیوش گوئل نے کہا کہ ابھی یا کبھی بھی محکمہ ریلوےکی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں۔ ریلوے ٹیکنالوجی تیار کرنے جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی دعوت دی جارہی ہے۔ ریلوے یونین نے وزارت سے اس موضوع پر وضاحت کا مطالبہ کیا تھا۔نئی ریلوے لائن بچھانے کی اوسط رفتار میں 59فیصد اضافہ ہوا ہے۔2014سے 2018کے درمیان روزانہ 6.53کلو میٹر ہوگئی ۔ بلٹ ٹرین منصوبے کے بارے میں گوئل نے کہا کہ وہ پٹری پر ہے اور اس منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرکے ترقی کی منزل طے کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -تاج محل پر ہندو تنظیم کا مظاہرہ

شیئر: