Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ نے عید کا سوٹ لے لیا ہے ؟‎

کیا آپ نے عید کا سوٹ لے لیا ہے ؟ کیا آپ کی کی تیاری مکمل ہوگئی اور آپ اس تیاری سے مطمئن ہیں ؟ خواتین سے عید کے ملبوسات کے بارے میں پوچھا جائے تو اکثر  یہی جواب دیتی ہیں " سمجھ میں نہیں آ رہا عید پر کیسا سوٹ لوں؟ " اگر آپ کا عید کا لباس اب تک تیار نہیں ہوا تو اپنا من پسند ڈیزائن سلوانے کا ارادہ ترک کرکے بازار سے ایک خوبصورت تیار جوڑا خرید لائیں ۔ اس سے آپ کو ایک اچھا ڈیزائن بھی مل جائے گا اور وقت کی بچت بھی ہوگی ۔ بازار میں معروف ڈیزائنرز کے بے شمار نئے ڈیزائن اور خوبصورت اسٹائل کے ملبوسات موجود ہیں جو عید پر گرمی کے موسم اور دھیمے رنگوں کے ٹرینڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں ۔ نیٹ کے دوپٹے ، غرارے اور لہنگے ، چھوٹی قمیض ، اونچی کرتیاں ، سگریٹ پینٹس ، ٹیولپ شلوار اور فلیپر پسند کیے جارہے ہیں ۔آستین میں تھرڈ کوارٹر لمبائی کے ساتھ گھیردار ڈیزائن ملبوسات کو منفرد تاثر دیتا ہے ۔ سنہرے اور نگین دھاگوں سے نفیس کڑھائی  ، پھلکاری لہنگے ، نیٹ کے چھنک ستارے سے تیار کئے گئے دوپٹے اور کڑھائی دار سادہ قمیض سہانا اور دلچسپ امتزاج پیش کرتے ہیں ۔ گرمی کی مناسبت سے ہلکے رنگ ٹھنڈا اور خوشگوار تاثر دیتے ہیں ۔  آپ  بھی عید کی شاپنگ کرتے وقت عجیب و غریب فیشن اور اسٹائل اپنانے کے بجائے سادگی اور جدت کے دلکش امتزاج سے تیار کئے گئے ملبوسات پر توجہ دیں ۔
 

شیئر: