Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک معیشت کی شرح نمو 7.4 فیصد ہوگئی

 استنبول.... ترکی نے ای ای سی ڈی ممالک کی شرح نمو کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ ترک معیشت کی شرح نمو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.4 فیصد تک رہی ہے۔ 2018 ءکی پہلی سہ ماہی میں ایک سال قبل کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں شعبہ زراعت نے4.6 فیصد، صنعتی شعبے نے 8.8 فیصد جبکہ شعبہ تعمیرات نے 6.9 فیصد کی شرح سے ترقی کی۔ تجارت، مواصلات، قیام اور خوردنی اشیاءپر مشتمل سروسز سیکٹر کی قدری محاصل میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
 

شیئر: