Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری مخلوق جو پیروں سے دیکھتی ہے

اسٹاکہوم .....  سویڈن میں ایک یونیورسٹی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سمندری مخلوق آنکھوں سے نہیں بلکہ پیروں سے دیکھتی ہے کیونکہ اسکی آنکھیں نہیں۔ اسکے پیروں میں ایسے حساس خلیات موجود ہیں جس سے وہ اندھیرے میں بھی راستہ تلاش کرلیتی ہے۔ سائنسدان کافی عرصے سے اس معمے کا حل نکالنے کی  کوششیں کررہے تھے لیکن اب کہیں جاکر انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔ انکا کہناہے کہ ایسی کئی آبی حیات ہیں جو اپنے پائوں سے آنکھوں کا کام  لیتی ہیں۔ اس وقت جس جانور کا ذکر کیا جارہا ہے اسکا نام انہوں نے سی ارچن رکھا ہے۔ ایک محقق جان کروان نے کہاکہ سائنسدانوں نے اس پر کافی دنوں تک تحقیق جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ عام ارچن بھی پناہ لینے کیلئے سمندر کے تاریک علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  میں اس مخلوق کو انسان کی آنکھوں کے برابر نمبر دونگا۔
مزید پڑھیں:- - - -اسمارٹ فون ٹائپ شدہ الفاظ بھی ریکارڈ کرتے ہیں

شیئر: