Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی آمد پر مٹھائیوں کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ

جدہ.... عید الفطر کے موقع پر جدہ سمیت مملکت کے بیشتر شہروںمیں عید کی مٹھائیوں کے نرخو ںمیں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ ایک کلو گرام مٹھائی 60ریال میں فروخت ہونے لگی۔ مٹھائی مارکیٹ سے لین دین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دو بڑے سبب ہیں۔ ایک تو عید کی آمد ہے دوم چینی اور مٹھائی کے خام مواد کی قیمت میں اضافہ بھی ہے۔ صارفین کا کہناہے کہ مہنگائی کے باوجود وہ مٹھائیاں اس قدر خرید رہے ہیں گویا مفت تقسیم ہورہی ہوں۔ عید کے موقع پر جدہ کے تاریخی علاقے اور البلد میں خاص طور پر مٹھائیو ںکے اسپیشل اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ بعض مٹھائیاں 40 ، 65ریال ، 70ریال اور 130ریال تک میں فی کلو فروخت کی جارہی ہیں۔
 

شیئر: