قطری چینل کو آل الشیخ کا انتباہ
ریاض .... ریاض اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انتباہ دیا ہے کہ سعودی عرب ، اسکی قومی ٹیم، عہدیداروں اور کھیل کے حوالے سے توہین آمیز پروگرام پیش کرنے پرقطری چینل بی این اسپورٹس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر انتباہ دیا کہ کھیل کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر قطری چینل کا احتساب ہوگا۔