Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہاء ریجن میں ٹریفک حادثات ، 24افراد زخمی

 ابہاء ..... ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان محمد الشھری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ٹریفک حادثات میں 24افراد زخمی ہوئے ۔ عاجل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الشھری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا حادثہ ابہاءکی رنگ روڈپر پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ہلال الاحمر کی 6 ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 9 زخمیوں کو ابہاءکے پرائیوٹ اسپتال جبکہ 8 کو عسیر جنرل اسپتال پہنچا دیا گیا ۔ الشھری نے مزید بتایا کہ دوسرا حادثہ ضلع نزول میں پیش آیا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 زخمیوں کو عسیر سینٹرل اسپتال جبکہ 2کو ابہاءکے جنرل اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔ اس ضمن میں الشھری کا کہنا تھا کہ ریجنل میں سفر کرنےوالے ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط کریں ۔ تیز رفتاری سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے ۔ 
 

شیئر: