Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاجاپور میں ڈی جے بجانے پر تصادم،متعد د افرادزخمی

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں جلو س پر پتھراؤ کے بعد 2فریقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ دونوں فریقوں کی جانب سے سنگباری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں نے سڑکوں پر کھڑی تقریبا40 گاڑیاں،موٹرسائیکلیں اور آٹو رکشہ نذر آتش کردیئےاور مذہبی مقامات کو نقصان پہنچایاجبکہ پولیس نے5گاڑیوں کوجلائے جانے کی تصدیق کی۔ فسادیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس کی کثیر تعداد علاقے میں تعینات اوردفعہ 144نافذ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہارانا پرتاپ جینتی کے موقع پر جلو س نئی سڑک سے بس اسٹینڈ کی جانب جارہا تھا کہ بھوتیشور مہا دیو مندر کے قریب ایک اسٹیج قائم کیا گیا تھا جہاں بجنے والے ڈی جے کی آواز کم کرنے کیلئے کہا گیا جس پر نوجوانوں میں کہا سنی ہوگئی۔ اسی اثناء فسادیوں نے جلو س پر پتھراؤ شروع کردیا اور فرقہ وارانہ تصادم شروع ہوگیا۔پولیس نے مین مارکیٹ کو فوری طور پر بند کروایا اورہجوم پر آنسو گیس کے گولے داغ کر حالات کو قابو کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -جھولا چھاپ ڈاکٹروں کی بھرمار

شیئر: