Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ : گھر میں آتشزدگی، 4افراد ہلاک

قنفذہ ..... قنفذہ کمشنری کے الصرح قریہ کے ایک مکان میں اتوار کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ اور بیٹیاں شامل ہیں۔ مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاکہ اتوار کو صبح کے وقت آتشزدگی کی اطلاع ملی فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیج دی گئیں۔ آگ ایک منزلہ مکان میں لگی۔جہاں7افراد موجود تھے۔ شوہر بیوی اور 2بیٹیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ خاندان کے 3افراد بچ گئے ان میں 2لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔
 

شیئر: