Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں پیپلزپارٹی کوزیر و کردیا، شاہ محمود

   عمر کوٹ ...تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ سے محبت اور دھرتی سے وفا خون میں رچی بسی ہے۔عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بیدارکرنے میدان میں نکلا ہوں۔اب عوام نے فیصلہ حکومت دوبارہ لٹیروں کے حوالے کی گئی تو حالات بدتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں زیرو کردیا۔امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے ٹکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں۔ امیدوار آاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ قومی اسمبلی کی سیٹ کے لئے نہیں آیا ۔یہاں کے حالات بدلنے کے لئے آیا ہوں ۔ذاتی مفادات نہیں چاہتا ۔لوگوں کی تقدیر بدلنا چاہتا ہوں۔ محرومیوں کی زنجیروںمیں جکڑے نوجوانوں کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی10 سال سے مسلسل حکومت کر رہی ہے لیکن آج کراچی میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔ اگر رینجرز وہاںنہ ہو تو کسی کی جان اور مال محفوظ نہیں ۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا فقدان ہے۔ اسپتالوں کی حالت بہتر نہیں۔ حکمرانوں نے اس دھرتی کے ساتھ جو ظلم کیا مجھے سے بہترلوگ جانتے ہیں۔ غریب کے بچے دھکے کھا رہے ہیں من پسند لوگوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ جو پیپلزپارٹی چھوڑتا ہے وہ ہیرو سے زیرو ہو جاتا ہے ۔ میں تو زیر و نہیں ہوا ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو زیرو کردیا ۔ اب سندھ کا رخ کرلیا ہے ۔ اب سندھ میں تبدیلی کی ہوا چلے گی ۔
مزید پڑھیں:انتخابات سے قبل گڑ بڑ نظر آرہی ہے،خورشید شاہ

شیئر: