Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب: 27 افراد ہلاک

تری پورہ۔۔۔۔آسام، منی پور اور تریپورہ میں کئی دنوں سے ہو رہی بارش نے تباہی مچا دی۔سب سے زیادہ تباہی آسام میں ہوئی ہے،جہاں 17 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور 4 لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ تریپورہ میں سیلاب کی وجہ سے 3افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یہاں قائم 189 ریلیف کیمپوں میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔منی پور میں سیلاب سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔کئی ندیاں اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ بھاری بارش کے بعد مٹی کے تودے بھی گر رہے ہیں۔ سڑکوں اور ریلوے پٹریوں پر پانی بھر گیا ہے جس کے سبب کئی جگہوں پر ٹریفک متاثر ہوا ہے جبکہ کئی ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا ۔آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے یس ڈی ایم) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 4لوگوں کی موت ہو گئی۔ اے یس ڈی ایم نے بتایا کہ آسام کے ہوجائی،مشرقی کاربی انگ لانگ، مغربی کاربی انگ لانگ ،گولاگھاٹ، کریم گج، ہلانکانڈی اور کچھار ضلع میں سیلاب سے 4 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، ا ے یس ڈی ایم نے بتایا کہ 716 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں اور 3292 ہیکٹر فصل برباد ہو گئی ہے۔تریپورہ میں سیلاب سے بنے حالات میں کچھ بہتری آئی ہے۔میزورم میں تلوانگ اور لانگ کی ندی میں پانی کی سطح میں کمی آنے سے کچھ صورت حال بہتر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پارلیمانی انتخابات کے پیش نظریوپی میں آر ایس ایس کی حکمت عملی

شیئر: