Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فادرز _ڈے

والد کے دن کے موقع پر بے شمار ٹوئٹس کئے گئے۔ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں باپ سے پیار کرنے والوں نے ٹویٹ بھیجے۔
عصام احمد لکھتے ہیں: باپ وہ ہستی ہے جسکا کوئی ثانی نہیں۔
عظمیٰ کہتی ہیں :میں اپنے والد محترم سے بہت پیار کرتی ہوں ۔ان کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔
خان بہادر کا کہناتھا: مجھے اپنے والد سے اتنا پیار ہے کہ میں ان کے کپڑے تک پہن لیتا ہوں اور وہ اُف تک نہیں کرتے۔
تبسم کا کہناتھا: میرے والد کے کیا کہنے۔ مزے مزے کی کہانیاں سنایا کرتے ہیں۔ اب بھی بڑھاپے میں وہ 35سال کے لگتے ہیں۔ صرف اس وجہ سے کہ ان کے دل میں کسی کیلئے کھوٹ نہیں۔ 
مشعال ٹویٹ کرتی ہیں: دیکھا گیا ہے کہ لڑکیاں اپنے والد سے زیاد ہ پیار کرتی ہیں لیکن میں نے تو اپنے بھائیوں کو بھی ان سے ٹوٹ کر پیا ر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔میرے لئے وہ آئیڈیل ہیں۔
کہکشاں احمد لکھتی ہیں : میرے لئے تو روزانہ ہی ”یوم والد“ ہے۔ میں تو ان کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور ہی نہیں کرسکتی۔ قدم قدم پر میری رہنمائی کرتے ہیں۔
بیگم طور ٹویٹ کرتی ہیں :میں نے اپنے والد کو اپنا آئیڈیل بنارکھا ہے۔ میرے والد نے کبھی ہمیں ڈانٹا نہیں۔ وہ مجھے اپنا بیٹا کہتے ہیں۔
احمد نواز کہتے ہیں: اگرچہ کہ میرے والد کا انتقال ہوگیا لیکن میرے لئے وہ اب بھی زندہ ہیں۔ میں نے انکی یادوں کو دل میں بسایا ہوا ہے۔
شیخ احمد کہتے ہیں: اگرچہ میری تربیت میں والدہ کا بڑا حصہ ہے لیکن والد کا حصہ بھی کچھ کم نہیں۔ خاص طور پر انہوں نے جو دینی معلومات بچپن ہی سے میرے دل میں ڈالی ہیں، آج بڑھاپے میں بھی اس سے روشنی حاصل کررہا ہوں۔
زرینہ کہتی ہیں :مےرے والد ہی میرا سب کچھ ہےں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں