Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابتدائی طبی امداد کیلئے پہلی نابینا ٹرینر تعینات

ریاض ....سعودی خاتون نجاة الجنینی ہلال احمر کے ماتحت ابتدائی طبی امداد کےلئے پہلی نابینا ٹرینر متعین کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق الجنینی موروثی مرض کےساتھ پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے ثانوی تک کی تعلیم جنرل پبلک اسکول میں حاصل کی۔ انہوں نے نابیناﺅں کے اسکول میں دخلہ لیا اور ان دنوں اسپیشل ایجوکیشن کی استانی کے طور پر کام کررہی ہیں۔ الجنینی نے بتایا کہ انہوں نے مڈل اسکول میں تدریس کے دوران ابتدائی طبی امداد کا کام سیکھا تھا۔ آگے چل کر باقاعدہ کورس کیا اور اب تک وہ 115نابیناﺅں کو ابتدائی طبی امداد کی  ٹریننگ دے چکی ہیں۔
 
 

شیئر: