سعودی عرب کی میزبانی میں شاہ فیصل نیول بیس پر مشترکہ بحری مشقیں ’ریڈ ویو 8‘ جاری ہیں۔ مشقوں میں برادر ممالک کی بحریہ کے دستے شریک ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشقوں کا مقصد عسکری صلاحیتوں میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔
مشترکہ مشقوں میں بحری جنگی حکمت عملی کے علاوہ دہشتگردی ، بحری قزاق اور سمگلروں سے نمنٹے کے علاوہ تجارتی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ساحلی دفاع سمیت ریسکیو کے حوالے سے مشقیں کی جارہی ہیں۔
بحری مشقوں میں شاہی بحریہ کے علاوہ بری و فضائی دستے اور نیشنل گارڈ کے یونٹس بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ پانچ ممالک کی بحریہ ان مشقوں میں شریک ہے۔