Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہستانی علاقے میں پھنسنے والوں کو بچالیا گیا

اللیث .... شہری دفاع کے اہلکاروں نے کوہستانی علاقے میں راستہ بھول جانے والے2یمنی شہریوں کو امدادی مہم کے تحت ہلاک ہونے سے بچالیا۔ مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے واضح کیاہے کہ آپریشنل روم کو ایک یمنی شہری نے رابطہ کرکے مدد طلب کی تھی۔ اس نے توجہ دلائی تھی کہ وہ اور اسکا ایک ساتھی مشرقی اللیث کے کوہستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں۔ راستہ دشوار گزار ہے اور منزل کا نام و نشان دور دور تک نظر نہیں آرہا۔شہری دفاع کی امدادی ٹیموں نے جدید مواصلاتی وسائل کی مدد سے دونوں کی نشاندہی کرکے رسائی حاصل کی اور انہیں اللیث منتقل کردیا۔د ونوں بہت زیادہ چلنے کے باعث غیر معمولی طور پر تھک چکے تھے اور انکی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی۔ 
 

شیئر: