Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 شوال سے قبل گاڑیاں چلانے والی خواتین اصلاح خانوں کے حوالے

ریاض.... باخبر ذرائع نے بتایا کہ 10 شوال سے قبل گاڑیاں چلانے والی خواتین اور لڑکیوں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت اصلاح خانوں سے عارضی طور پر حوالات کا کام لیا جارہا ہے۔ یہ تمام اصلاح خانے اس مقصد کیلئے تیار کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ٹریفک خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر حوالات بھیجی جانے والی خواتین کیلئے ایئرکنڈیشنڈ کمرے آراستہ کئے گئے ہیں۔ وہاں 24 گھنٹے ڈیوٹی دینے والی خواتین بھی تعینات کردی گئیں۔ شاہی فرمان پر جاری ہونے والی ٹریفک قانون میں طے کیا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں میں پکڑی جانے والی خواتین کو زنانہ حوالات کا انتظام ہوجانے تک اصلاح گھروں میں عارضی طور پر رکھا جائے گا ۔ 
 

شیئر: