Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالا : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سیکورٹی‘ 300 رینجرز اہلکار تعینات

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ بنی گالا پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے زیادہ سیکورٹی اسٹاف کی تعیناتی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی تعینات کرنے کے احکامات پر عمل کی صورت میں ماہانہ ایک کروڑ روپے کے اخراجات قومی خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر پہلے ہی پولیس کی ریزرو مستقل تعینات ہے اور اس کے اخراجات بھی سرکاری طور پر ادا ہوتے ہیں تاہم اب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) مشتاق احمد نے 3 روز قبل بنی گالا پر 300 رینجرز کے اہل کاروں کی نفری سیکورٹی کی غرض سے تعینات کرنے کا حکم جاری کیا جس پر مجموعی طور پر ہر اہل کار کو اضافی تنخواہ ادا کی جائے گی اور اس طرح تقریباً 70 لاکھ روپے ماہانہ قومی خزانے سے ادا کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی پولیس کے سینئرآفیسرنے اس حوالے سے مزید بتایا کہ اس سے قبل کسی بھی سیاسی جماعت کے سربراہ کو اتنی بڑی سیکورٹی کبھی فراہم نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے،زرداری

شیئر: