Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سعودی سیاحوں کی تعداد گھٹ گئی

ریاض۔۔۔۔دبئی محکمہ سیاحت نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ 2018ء کے ابتدائی 4ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میںسیاحوں کی تعداد 4فیصد کم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق دبئی آنیوالے سیاحوں میں ہندوستانی پیش پیش ہیں۔7لاکھ97ہزار ہندوستانی سیاح دبئی پہنچے ۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ تھے۔ سعودی سیاحوں کا نمبر دوسرا رہا۔5لاکھ 61ہزار ریکارڈ کئے گئے جبکہ گزشتہ برس سعودی سیاحوں کی تعداد نئی تعداد سے 20ہزار زیادہ تھی۔ دبئی آنے والے سیاحوں میں انگریزتیسرے ، روس چوتھے اور چین پانچویں نمبر پر آیا۔

مزید پڑھیں:- - - -امریکی تیل کمپنی سے 67ارب ریال کا مطالبہ

شیئر: