Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگنڈا کے مہاجر کیمپ میں لڑائی،4 افراد ہلاک

کمپالا۔۔۔یوگنڈامیں پولیس کا کہنا ہے کہ عالمی فٹ بال میچ ٹی وی پر دیکھنے کے دوران مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہونے والی جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اس خون خرابے میں ملوث ہونے کے الزام میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے 15 مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی پولیس کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی مغربی نیل کے علاقے میں قائم ایک مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں کے 2نسلی گروپوں کے درمیان میچ کے دوران نشستوں کے جھگڑے پر ہوئی تھی۔

شیئر: