Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ بندرگاہ اور شہر کو آزاد کرانے کا معرکہ ایک ہفتے تک چلیگا، کرنل البحر

    عدن- - -  -  فوجی امور کے ماہر  کرنل عبدالباسط  البحر نے  واضح کیا ہے کہ  الحدیدہ انٹرنیشنل ا یئرپورٹ کی آزادی کے بعد  الحدیدہ شہر اور بندرگاہ  کی آزادی کا راستہ  صاف ہوگیا ہے۔  فوجی اعتبار سے  معاملہ تمام ہوچکا ہے۔  انسانی جانوں کے ضیاع سے  بچنے کے پیش نظر  شہر اور بندرگاہ کی  عملی آزادی کا مرحلہ  وقت کی بات ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایک ہفتہ تک  شہر اور بندرگاہ کو آزاد کرانے کا  فیصلہ کن معرکہ چلے گا۔  کارروائی  تیزی سے ہوگی۔  حوثیوں کو سیاسی حل قبول کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے  مکالمے کی میز پر  لانے کی خاطر  الحدیدہ  کو آزاد کرانا ضروری ہے۔  انہوں نے توجہ  دلائی کہ اس کیلئے زبردست منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔  عسکری قیادت  منصوبے کی پابندی ، اغراض و مقاصد کی تکمیل ، شہریوں کی سلامتی ، شریک فوجیوں کی زندگی اور  میڈیا کے دباؤ میں نہ آنے کی حکمت عملی  پر مشتمل  پالیسی کی پابندی کررہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  شہروں اور سڑکوں  کی  جنگ کے مقابلے میں  عسکری حربوں کا استعمال  کم لاگت  اور  کم مسائل کا باعث بنے گا۔  عسکری قیادت  گھیرا تنگ کررہی ہے۔ ناکہ بندی کا دائرہ بڑھا رہی ہے۔ امدادی لائنیں کاٹ رہی ہے۔ مواصلاتی وسائل  کو قابو کررہی ہے۔  دشمن  کی تنصیبات  کو ہدف بنانے کیلئے اسمارٹ آلات استعمال کررہی ہے۔  دشمن کے حوصلے  توڑنے کیلئے  فائرنگ  میں شدت لا رہی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ  عسکری، اقتصادی، سیاسی  اور ریاستی  اداروں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔  شہر کے معروف  چوراہوں، میدان التحریر، میدان القلعہ  اور  میدان  حدیقۃ التعاون  وغیرہ کو  قبضے میں لیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -تیل کی رسد میں ہر کمی پوری کرینگے، الفالح

شیئر: