Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کی تیاریاں مکمل‘ 50 ہزار عازمین حجاز مقدس جائیں گے

 کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حج 2018ءکےلئے عازمین کو حجاز مقدس لے جانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن 150 پروازوں کے ذریعے 50 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن میں جدید بوئنگ 777 اور ایئربس 320 ساختہ طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے رواں برس حج آپریشن کےلئے اپنے ہی طیارے استعمال کررہی ہے۔ جاری کئے گئے مختلف شیڈولز کے مطابق عازمین کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والے عازمین کا کرایہ 84 ہزار جبکہ دیگر شہروں سے 93 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ کرایوں میں گزشتہ برس کی نسبت 2 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس حج آپریشن 14 جولائی سے شروع ہوگا اور 15 اگست تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد حج کی ادائیگی کے بعد واپسی کا عمل 27 اگست سے شروع کیا جائے گا۔
 

شیئر: