Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان کو کپتان کی ضرورت

پاکستان میں الیکشن کی گرمی عروج کو پہنچ چکی ہے۔ قوم سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا سیاسی جماعتوں کیلئے ایک بڑا ہتھیار بن چکا ہے۔
سماجی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی اول نمبر پر آچکی ہے اور اسکے کارکن دھڑا دھڑ اپنی جماعت کے حق میں رائے ہموار کررہے ہیں۔ 
ثاقب اعظم کا ٹویٹ ہے کہ عمران خان ہی وہ شخص ہیں جو ملک و قوم کا درد محسوس کرتے ہیں ا ور ملک کو تاریکی سے نکال کر امن و خوشحالی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔
عائشہ لکھتی ہیں کہ ہمیں جو کرنا ہے آج کرنا ہے۔ کل تک تو بہت تاخیر ہوجائیگی۔ ہمیں اپنی قسمت تبدیل کرنا ہے۔
عقیل حسن تحریر کرتے ہیں کہ ہمیں ایسی نسل تیار کرنی ہے جو محب وطن ہو اور وہ صرف پاکستان کیلئے زندہ رہے اور مرے۔
اقصیٰ خان کا کہناہے کہ میں اپنے لیڈ رکا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہوں کیونکہ وہ ہمیشہ ہی پاکستان کو ترجیح دیتا ہے۔
حمید اللہ شاہین ٹویٹ کرتے ہیں کہ پی ایم ایل نون نے کرپشن کرکے ملک کو تباہ کردیا۔ سیاستدانوں کو ملک کیساتھ خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ایک بدترین رہنما ہی عوام سے کھیل سکتا اور انکے ٹیکس کھاسکتا ہے۔
مسعود خان کا ٹویٹ ہے کہ میں اس امر پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ عمران خان ہی پاکستان کی آخری امید ہیں۔
عائشہ لکھتی ہیں کہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگلا وقت نہیں آتا کوئی ٹائم آﺅٹ نہیں ہوتا۔ اسی وقت ہو یا پھر کبھی نہ ہو۔
وارسک کہتے ہیں کہ میرا نام خلوص اور ایمانداری ہے ملک سے محبت ہے اور مجھے معلوم ہے کہ ملک کس طرح چلتا ہے۔
احمد کا کہناہے کہ ہم کپتان کی قیادت میں ایک بار پھر اٹھیں گے اور شان سے جئیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں