Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اخلاص فرسانی اوبر سے منسلک ہونے والی پہلی سعودی خاتون

 جدہ..... اخلا ص فرسانی نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے پہلے روز اوبر کمپنی سے منسلک ہونے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اخلاص فرسانی کا کہناہے کہ ڈرائیونگ کی اجازت کا پہلا لمحہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور سب سے زیادہ فرحت بخش لمحہ تھا۔ نہ جانے کب سے میں ڈرائیونگ کے خواب دیکھ رہی تھی۔ میں نے ڈرائیونگ کا آغاز اوبر کمپنی کی سروس انجام دیکر کیا۔ میں اسے سعودی خواتین کیلئے قابل فخر و ناز سمجھتی ہوں۔ سوشل میڈیا کے حاضر باش لوگوں نے اخلاص کی وڈیو کلپ جاری کرکے تمام سعودی خواتین اور مردوں کو اس خوشی میں شریک کیا۔ وڈیو کلپ میں دکھایاگیا ہے کہ اخلاص فرسانی اوبر کے ذریعے ایک سواری کو اس کی منزل تک پہنچا رہی ہیں۔
 
 

شیئر: