Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ایران نواز حزب اللہ کے 8 ارکان کو گرفتار کیا گیا ، جنرل المالکی

ریاض.... اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ترکی المالکی نے یمن میں لبنانی حزب اللہ کے 8 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ریاض میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ںنے یمن کی موجودہ صورتحال اور ایرانی مداخلت کے حوالے سے کہا کہ ایران کی جانب سے حوثی ملیشیا کی مسلسل پشت پناہی کا سلسلہ جارہی ہے ۔ طہران کی جانب سے حوثی ملیشیا کو میزائلوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا یاجاتا ہے ۔ جنرل المالکی نے یمنی افواج کی پیش قدمی کے حوالے سے کہا کہ الحدیدہ پورٹ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کے بعد کمشنری کے دیگر علاقوں کو بھی آزاد کرانے میں کافی حد تک پیش قدمی ہو چکی ہے ۔ یمنی فوج حدیدہ میں حوثیوںکی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے مراحل کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ المالکی نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیاءحدیدہ پورٹ پر آنے والے امدادی جہازوں کے لئے رکاوٹ پیدا کر رہے ہیںجس کی وجہ سے شہریو ں کو امداد کی فراہمی میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ جنرل المالکی کا کہنا تھا کہ ہماری جانب سے یمن کے مستقل حل کے لئے سیاسی کوششیں بھی جاری ہیں مگر حوثیوں کی جانب سے ہر کوشش کو سبوتاژ کیاجارہا ہے ۔ 
 

شیئر: