Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

106 ایکڑ رقبے پر محیط جنگل ، وزن 60لاکھ کلو گرام

نیویارک.... امریکی ریاست کے ایک جنگل میں پایا جانے والا ایک درخت بذات خود ایک جنگل معلوم ہوتا ہے جو 106 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔قلمی کالونی کے نام سے پکارا جانے والا یہ درخت نر ہے اور اس کا ہر حصہ علیحدہ جینیاتی شناخت رکھتا ہے۔اس درخت کا ہر حصہ زیر زمین جڑوں کے ذریعے آپس میں منسلک ہے اور جڑوں کا یہ نظام 80 ہزار سال پرانا ہے ۔ پورے درخت کا وزن 60 لاکھ کلو گرام ہے۔ ان منفرد اور اچھوتی خصوصیات کے باعث اسے زمین کے سب سے بڑے ، وزنی اور طویل العمر ترین زندہ جاندار ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ اس درخت کی انفرادیت اور خوبصورتی دیکھتے ہوئے اسے فطرت کا معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ 
 

شیئر: